مہر خبر رساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی ذرائع نے غزہ میں فوجی کمانڈر سمیت ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
عبرانی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کل رفح میں دو اسرائیلی فوجیوں کو گھات لگا کر ہلاک کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ دونوں صیہونی ایک عمارت پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔
دوسری طرف فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس سے پہلے مذکورہ صیہونی کمانڈر نے فلسطینی گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی ویڈیوز منتشر کی تھی جس کا آج وہ خود شکار ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ